کنٹینرکی چنگ چی رکشہ کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق،2زخمی
لاہور میں کنٹینر نے چنگ چی رکشہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے سندر ملتان روڈ پر تیز رفتار کنٹینر نے چنگ چی رکشہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ،2 خواتین زخمی ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بابر علی اور مختار احمد کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں افشاں بی بی اور کشور بی بی شامل ہیں،ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔ کنٹینر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔