سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں 48کامن ٹریننگ پروگرام کے11 زیرتربیت افسران شامل تھے۔وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے ادارے بارے بریفنگ دی۔آپریشن کمانڈر ایس پی محمدعاصم جسرا نے وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔زیر تربیت افسران کوپکار15،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔افسران نے سیف سٹی ویب ٹی وی پروگرام میں شرکت بھی کی۔اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے کی افادیت کے پیش نظر اسے ملک بھر میں پھیلایا جائے۔امن و امان کے قیام اورسکیورٹی اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ ناگزیر ہے۔سیف سٹی منصوبے، ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کلچرتبدیل ہورہا ہے۔دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور سول سروسز اکیڈمی میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔