چیئرمین سینیٹ نے پنجاب فارمولے اور چار نشستوں کی پیشکش کی، پی ڈی ایم
کوئٹہ: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے پنجاب فارمولے اور چار نشستوں کی پیشکش کی تھی لیکن ہم نے چھ نشستوں کا مطالبہ کیا تو ابھی تک انہوں ںے کوئی جواب نہیں دیا۔
پی ڈی ایم اجلاس کے بعد یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اخترمینگل، مولانا عبدالغفور حیدری اور محمود خان اچکزئی نے بتائی۔ سربراہ بی این پی سردار اخترمینگل نے کہا کہ خلائی مخلوق کےساتھ ساتھ پیراشوٹر بھی سینیٹ الیکشن میں آرہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پہلے بھی مشاورت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کا شادیانے بجانا حیرانی کی بات ہے۔