چھ ماہ کی بچی کی علاج: 16 کروڑ روپے کا انجکشن
ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج چھ ماہ کی بچی کو عجیب و غریب بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے جو انجکشن لگایا گیا ہے اس کی مالیت 16 کروڑ روپے ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مریضہ بچی ایس ایم اے ٹائپ ون نامی بیماری میں مبتلا ہے جسے جان لیوا اس لحاظ سے قرار دیا جاتا ہے کہ اس مرض میں مبتلا مریض کا جسم پٹھوں اور اعصاب کو طاقت فراہم کرنے والا پروٹین بنانے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا مریض کو زندہ رکھنے کے لیے زولجینزما انجیکشن لگایا جاتا ہے۔