اپوزیشن ووٹ کیوں مانگ رہی ہے؟ وزیراعظم نے بتادیا

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندورنی کہانی ذرائع سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ اگر چوروں لٹیروں کو ہی ووٹ دینا ہے تو پھر آپ اور ان میں کیا فرق ہو گا؟ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپر کی شناخت سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی۔