فرانس: سابق صدر سرکوزی کو کرپشن کے الزامات پر تین سال کی سزا
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق صدرنکولس سرکوزی کو سزا ایک عدالت نے سنائی ہے۔ ان پر کرپشن کرنے اور غیرقانونی طور پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے الیکشن مہم کی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والے ایک جج کو خفیہ انفارمیشن کی فراہمی کے بدلے اعلی عہدہ حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ فرانس کی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سرکوزی کو تین سال قید کی سزا دے دی ہے لیکن سزا میں سے دو سال معطل رہیں گے۔