سندھ: پی ٹی آئی کے تین اراکین اسمبلی اغوا ہو گئے ہیں، خرم شیر زمان
سندھ: پی ٹی آئی کے تین اراکین اسمبلی اغوا ہو گئے ہیں، خرم شیر زمان پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے تین اراکین اسمبلی کے اغوا کیے جانے کا الزام اس وقت عائد کیا گیا ہے کہ جب سینیٹ انتخابات میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔ وقت نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تین اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے گزشتہ انتخابات میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے تھے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ اب جو بھی ضمیر بیچے گا کم سے کم اس کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج آصف زرداری کو بڑ ادھچکہ لگا ہے۔