چین کا غربت کے خاتمے بارے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم
چین نے اپنے ملک سے غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ غربت کے خاتمے کی کوششوں میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان وانگ WENBIN نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہاکہ ہم چین سے غربت کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے مثبت تبصرے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف 35 سال کے عرصے میں 75 کروڑ چینی عوام کو خط غربت سے نکالنے پر صدر شی چن پنگ اور ان کی حکومت کو مبارک باد دی تھی ۔