حکمران جماعت کا ساتھ دینا ملک دشمنی ہے جس کا بوجھ اٹھانے سے لوگ انکار کررہے ہیں
آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں، آپ کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے اس غصے سے خوف زدہ ہیں جو تین سال میں آپ کی عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ آپ کا ساتھ دینا ملک اور عوام دشمنی ہے جس کا بوجھ اٹھانے سے لوگ انکار کررہے ہیں! کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جو کرسیِ اقتدار پر بیٹھ کر بھی بےاختیار اور بےبس ہے۔ جب عوام کی مرضی کی بجائے اقتدار ایک پیج پر رہنے کی شرط پر ملا ہو اور صفحہ پلٹ جائے تو رسوائی مقدر بن جاتی ہے۔سیاسی لوگوں پر ۳ سال دروازے بند رکھنے والے کو اب اپنے اراکین کی منتیں کرنا پڑ رہی ہیں! توبہ!