سینیٹ سے ریٹائر ہونے والے اراکین کی مکمل تفصیلات
سینیٹ سے ریٹائر ہونے والوں میں 4 آزاد اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 3 ارکان، جے یو آئی، نیشنل پارٹی، پی میپ کے 2،2 اراکین، بی این پی مینگل، جماعت اسلامی، اے این پی کا 1،1 سینیٹر شامل ہیں۔ ن لیگ کے ریٹائرڈ ہونے والے 17 سینٹرز میں سے 11 پنجاب سے ہیں، اسلام آباد، بلوچستان، کے پی سے 2،2 سینیٹر ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ن لیگ کے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، یعقوب خان ناصر، راحیلہ مگسی، آغا شاہ زیب درانی، عائشہ رضا فاروق، چوہدری تنویر، اسد اشرف، غوث نیازی، صلاح الدین ترمزی، عبدالقیوم، جاوید عباسی، نجمہ حمید، پروفیسر ساجد میر، سلیم ضیا شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ریٹائر ہونے والے 7 سینیٹرز میں فاروق ایچ نائیک، رحمان ملک، گیان چند، اسلام الدین شیخ، سلیم مانڈوی والا، سسی پلیجو، شیری رحمان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے ریٹائر ہونے والے تمام سینیٹرز کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے، جن میں شبلی فراز، لیاقت ترکئی، محسن عزیز، نعمان وزیر، ثمینہ سعید، کینتھ ولیمز، ذیشان خان زادہ شامل ہیں۔