پاکستان غریب کیلئے بڑی جیل اورڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے۔شیخ رشید کا ٹوئٹ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان غریب کیلئے بڑی جیل اورڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ایل پی جی بجلی مہنگی اورپیٹرول نایاب ہونے جارہاہے پاکستان غریب کیلئے بڑی جیل اورڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے ،کوئی سمندرکوئی سڑک پراورکوئی گھرپربھوک کامارامررہاہے،10مہینے میں حکومت کی کوئی کاکردگی سوائے اپنے کیس ختم کرانے کے نہیں، ججوں کوتقسیم کرنے کی1998ء کی سازش ہورہی ہے ،ملک98کے حالات میں جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کااہم ترین دن ہے، معاشی سیاسی سماجی اقتصادی استحکام ملے گایاملک سیاسی انتشارخلفشارمیں چلاجائیگا۔انہوںنے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف نے98جیسی4مزیدسخت شرائط کامطالبہ کردیا ہے ،موڈیزنے ریٹنگ بھی کم کردی اورڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی سیلز ٹیکس بھی17سے18فیصدکردیاہے۔
آج پاکستان کی جمھوری تاریخ کااہم ترین دن ہےمعاشی سیاسی سماجی اقتصادی استحکام ملےگایاملک سیاسی انتشارخلفشارمیں چلاجائےگاسیاسی عدم استحکام کی وجہ سےIMFنے98جیسی4مزیدسخت شرائط کامطالبہ کردیاہےموڈیزنےریٹنگ بھی کم کردی اورڈیفالٹ کے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی سیلز ٹیکس بھی17سے18فیصدکردیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 1, 2023