بطور وکیل سمجھتا ہوں پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی۔اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا ازخودنوٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے، ازخودنوٹس پر فیصلے میں دو جج صاحبان نے مزید کہہ دیا ہے کہ یہ قابل سماعت نہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جسٹس یحییٰ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی ازخود نوٹس پر اختلاف کیا تھا، فیصلے میں دو جج صاحبان نے مزید کہہ دیا ہے کہ یہ قابل سماعت نہیں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں وزیر کی حیثیت سے نہیں بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے اور اس پر فیصلہ لاہور ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ہونا چاہیے جہاں اس حوالے سے درخواستیں دائر ہیں۔