سپریم کورٹ نے قانون کی حکمرانی قائم کی، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے قانون کی حکمرانی قائم کی۔ عمران خان کی تقریر سے پہلے بجلی چلی گئی گھبرائیں نہیں بجلی جلد آجائےگی یہ بات انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے کی گئی طیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ نیسلن منڈیلا نے کہاکہ اگر غربت ختم کرنی ہے تو قانون کی حکمرانی قائم کریں، ملک پر آج مافیا کا قبضہ ہے، ان لوگوں نے اقتدار میں آکر صرف اپنے قرض معاف کرائے، انہوں نے ہر ممکن کوشش کہ کسی طرح انتخابات نہ ہوں، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے جوڈیشری کو تقسیم کیا ہے، یہ لوگ الیکشن سے ڈرتے ہیں، 26 سال پہلے میں نے انصاف کے لئے تحریک شروع کی تھی، انصاف کا مطلب ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں