عدالتوں کو کسی کو بھی لاڈ پیار نہیں دینا چاہئے: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے کہ فتنے کو پہچانے اس طرح تو عدالتیں کام کرنے کی قابل نہیں رہیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون اور عدالتوں کو قانونی راستہ اپنانا چاہئے، کسی کو بھی لاڈ پیار نہیں دینا چاہئے، ہنگامہ آرائی میں جو ملوث ہیں ان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں پکڑیں گے لیکن ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے ”جیل بھرو تحریک“ کا حشر دیکھ لیا، ہجوم کو ساتھ لے کر آنے کا مقصد عدالتوں کو مرعوب کرنا تھا، مجرمانہ نیت کے ساتھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کیلئے مہم چلائی گئی، ہنگامہ آرائی پر اب تک 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 150 نامزد ہیں، حکومت امن و امان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ قوم سے درخواست ہے کہ اس فتنے کو پہنچانے، اس طرح تو عدالتیں کام کرنے کی قابل نہیں رہیں گی۔ قانون اور عدالتوں کو قانونی راستہ اپنانا چاہیے، کسی کو بھی لاڈ پیار نہیں دینا چاہیے۔ ہنگامہ آرائی میں جو ملوث ہیں ان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں پکڑیں گے لیکن ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا
عمران نے ”جیل بھرو تحریک“ کا حشر دیکھ لیا، ہجوم کوساتھ لے کرآنے کامقصد عدالتوں کو مرعوب کرنا تھا، مجرمانہ نیت کے ساتھ لوگوں کواکٹھا کرنے کیلئے مہم چلائی گئی۔ ہنگامہ آرائی پراب تک 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 150 نامزدہیں، حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) March 1, 2023