آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم چند ایک مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استور میں نو ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز چھور بیالیس سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سب سے گرم ترین مقام رہا۔