اندھیرے نے عوام کی مت ماردی، ہم لوڈشیڈنگ کی مت ماریں گے . نوازشریف
سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے عوام کو لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا مگر سابق حکومت نے بھی اس کے حل کیلئے کچھ نہ کیا۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار کے پانچ سال ضائع کیے وفاقی اداروں ریلوے، پی آئی اے اور سٹیل مل کی بری حالت ہے حکمرانوں نے عوام کو روزانہ دو گھنٹے دیئے ہوتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے موٹروے اور گوادر پورٹ کا منصوبہ بنایا، اب ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے گی،، اندھیرے نے عوام کی مت ماری، اب وہ لوڈشیڈنگ کی مت ماریں گےمیاں نواز شریف نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے جان لیں نوجوان اور بوڑھے سب مسلم لیگ ن میں ہیں، مسلم لیگ نون تبدیلی لے کر آئی اب انقلاب کی باری ہےمیاں نواز شریف نے کہا کہ ملک سے بےروزگاری اور غربت کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے میرا گھر سکیم اور نوجوانوں کو روزگار کیلئے آسان اقساط پر قرضے دینے کا اعلان بھی کیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ نون عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔