پاناما لیکس کہیں ڈیموکریسی لیک نہ بن جائے، پاناما لیکس پر پارلیمنٹ سے تحقیقات کرائی جائیں تو بہتر ہو گا : رحمان ملک
فیوچر لیڈر پروگرام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ان کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں، اور فیصلہ کرنا لیڈر شپ کا کام ہوتا ہے ہمارا کام اس فیصلے کو آگے لیکر جانا ہے، رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسائل کا حل سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں چاہیتی ہے، پاناما لیکس پر پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرائی جانی چاہیں، اگر پارلیمنٹ تحقیقات نہیں کر سکتی تو اس کو تالے لگا دیں، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی نے آگے لیکر جانا ہے تو وہ نوجوان ہیں، نوجوانوں کو صرف سڑکوں پر نعرے مارنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ان کو عملی اقدامات کے لیے آگے لانا چاہیے