خان صاحب تھک جائیں گے، مگر شہباز شریف کرپشن کے خلاف آخری حد تک جائے گا، بلاول تم ابھی بچے ہو وہ بات کرو جس کو سہہ سکو : وزیراعلیٰ پنجاب
بلا چلنے سے پہلے ہی شیر کی لاہور میں دھاڑ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ناقدین پر برس پڑے، شہباز شریف نے کپتان کے لاہور جلسے اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ خان صاحب کو ریلی کا اتنا شوق ہے تو اپنی پارٹی کے خلاف نکالیں، ایسے بات نہیں بنے گی، آف شورکمپنیوں والے قبضہ گروپ آپ کیساتھ بیٹھا ہے، میاں جی ساڈی واری آن دیوکہنے والے پاکستان کی ترقی پروارکرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان سوج سمجھ کر بات کریں، آپ تھک جائیں گے لیکن شہباز شریف کرپشن کے خلاف آخری حد تک جائے گا۔ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کی کوٹلی تقریر کا جواب بھی خوب دیا، کہا کہ جو بچے باربار وزیر اعظم کو استعفے کا کہتے ہیں وہ سوچ سمجھ کر بات کریں، شہباز شریف نے بلاول کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا بولے کہ بلاول بیٹا آپ کے والد پر میگا کرپشن کا الزام ہے، اپنے بڑوں کےاسکینڈلز کی حقیقت جان لو تو لاڑکانہ جاکر بیٹھ جاؤں، بیٹا وہ بات کرو جس کو سہہ سکو۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اشرافیہ نے اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے، یہ بڑے نہیں چھوٹے لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو کنگال کردیا، وزیر اعظم نے قبضہ گروپ کے کہنے پر کمیشن بنایا ہم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا، شریف فیملی کےبچےآئیں گےاوربتائیں گے پیسہ کہاں سےآیا۔ وقت آگیا ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے، کاروباری ہو چاہے کوئی اور،جس نے بھی کرپشن کی وہ کٹہرے میں آئے گا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے۔