محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم آج شام کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، گرم اور خشک موسم کے باعث اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے، تاہم بارش اور تیز ہواؤں کے باعث منگل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور اگلے ہفتے کے دوران پنجاب، فاٹا، کےپی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج شام پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، کےپی، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سوموار سے بدھ کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سوموار سے جمعرات کے دوران پنجاب اور کے پی میں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی، کسانوں کو کٹائی کی ہوئی گندم کی بھریاں باندھ کر کھڑی جبکہ بھوسے کو مٹی سے ڈھانپ دینا چاہئیے۔