محکمہ موسمیات نے پھرسے موسم کےتبدیل ہونے کی خبرسنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام لسبیلا رہا جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس، حیدرآباد میں اکتالیس، ملتان اڑتیس،لاہور سینتیس جبکہ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔