امریکی ریاست ٹیکساس اور میسوری میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، تیزہواؤں کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،،سیلاب سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا،، کئی درخت زمین سے اکھڑ گئے،، دوسری جانب امریکی ریاست میسوری میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ، دونوں ریاستوں میں مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں،، دونوں ریاستوں میں پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہے،، جبکہ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،،