سعودی عدالت نے دہشت گرد کو سزائے موت کا حکم دیا۔
سعودی عرب کی ایک عدالت نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں جرائم کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے العوامیہ کے علاقے میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کے جرم میں ایک دہشت گرد کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ملزم کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا۔