عمران خان مئیرکراچی کے حق میں بول پڑے، کہا کہ وسیم اختراختیارات کا درست مطالبہ کررہے ہیں
کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کپتان بولے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخاب کرائے گئے مگراختیارات نہیں دیے گئے، سندھ حکومت والے پیسہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں،، اختیارات کی نیچے تک منتقلی کراچی کیلیے بہت ضروری ہے، جب تک کراچی میں بلدیاتی نظام ٹھیک نہیں ہوگا،مسائل حل نہیں ہونگے، میئرکراچی اختیارات کا درست مطالبہ کررہے، بااختیارمیئرہوگاتوعوام کوبھی جواب دہ ہوگا۔۔۔ کراچی میں پولیس اور بلدیاتی نظام ٹھیک کیا جائےکپتان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ملک میں بے روزگاروں کی فوج ہے،، ہمیں ایف بی آرکوٹھیک کرنا ہے، جتنا ٹیکس بڑھائیں گے چوری بڑھتی جائے گی، ہم ایسا ماحول بنائیں گے لوگ خود ٹیکس دینے آئیں گے ۔۔،،، لوگ ٹیکس اس لئے نہیں دیتے کیونکہ انہیں پتہ ہے انکا پیسہ دبئی چلا جائے گا، ناجانے کتنی ایان علی بریف کیس بھر بھر کے باہر جارہی ہیں۔کتپان کا کہنا تھا کہ تاجروں کا مسئلہ سیکیورٹی کا ہے،، جس ملک میں تاجروں کو یہ خوف ہوکہ ان کے بچے اغوا ہو جائیں گے وہاں ترقی نہیں ہوسکتی،،، ہماری حالت بگڑ رہی ہے اور ہم اسے بدلنے کی کوشش بھی نہیں کرتے، پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں۔۔ تبدیلی کی ضرورت ہے، پاناما کیس پاکستان کو بدل دے گا۔