حکومت کو جانا ہو گا۔ شہبازشریف نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ان کا نام تبدیل کردیں گے:قمرزمان قائرہ
یکم مئی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ورکز نے لیبر ڈے سیمینار کا اہتمام کیا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو مزدوروں کے حق کی بات کرتی ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے قمر زمان کا کہنا تھا کہ جب ان کی چوری پکڑی جاتی ہے تو یہ ریکارڈ کو آگ لگا دیتے ہیں۔ جج نوٹس لیں کہیں ثبوتوں کو بھی آگ نہ لگا دیں
انکا کہنا تھا کہ عوام پوچھ رہی ہے کہ حکمرانوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ جلد ہی بھی خبر نہآئے کہ بھارت میں بھی ان کی کارخانے ہیانکا کہنا تھا کہ حکومت سے اپنے حق کیلئے سب متحد ہوجایئں۔ شہری مینارپاکستان پر پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک ہوںؕ کیمرہ مین اخلاق کےساتھ حسن رحمان وقت نیوز لاہور