پاکستان مسلم لیگ ن مخالفین کو بھرپور ٹکر دینے کیلئے میدان میں آگئی
مسلم لیگ ن کی سیاسی مخالفین کو زبردست ٹکر، عوامی مہم تیز کردی، کپتان کے باؤنسرز اور بلاول کے تیروں کا جواب دینے کیلئے لیگی قیادت میدان میں آگئی، پاکستان مسلم لیگ ن آج ساہیوال میں سیاسی پاور کا مظاہرہ کر رہی ہے، شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں پنڈال سجا لیا گیا، میدان میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں، جبکہ جلسہ گاہ کو لیگی قائدین کی تصاویر اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہےسخت گرمی کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے، جلسے سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے، ایک بار پھر نواز شریف اپنے مخالفین پر گرجیں برسیں گے،شیڈول کے مطابق نوازشریف دو مئی کو رحیم یار خان ،4 مئی کو چترال ،5 مئی کو جہلم،6 مئی کو مانسہرہ، 8 مئی کو خوشاب میں جلسہ عام کریں گے۔نواز شریف 9 مئی کو چشتیاں ،10 مئی کو چکوال، 11 مئی کو ملتان اور 13 مئی کو گوجر خان میں جلسے سے خطاب کریں گے