شام میں مبینہ طور پر امریکی اور برطانوی میزائل حملوں میں کم ازکم 26افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی
شام میں مبینہ طور پر امریکی اور برطانوی میزائل حملوں میں کم ازکم چھبیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے،، شامی حکومت کے مطابق متعدد فوجی چوکیوں پر نو میزائل فائر کیے گیے،، شام کے شمالی علاقوں حمص اور ادلب میں کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور عراق سے تھا،، سرکاری ٹی وی کے مطابق شامی حکومت نے ان حملوں کو دشمن کی جانب سے ایک نئی جارحیت قراردے دیا ،، بشارالاسد نے حملے کا الزام برطانیہ اور امریکا پر لگایا ہے،، اس سے پہلے اسرائیل بھی شام میں حملوں کی واضح دھمکی دے چکے ہیں،، چنانچہ بعض حلقوں کی جانب سے ان حملوں کو اسرائیل کی جانب بھی منسوب کیا جارہا ہے،، شامی حکومت نےانسانی حقوق کی تنظیمیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حملوں کی تحقیقات کرائی جائیں،،