امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے عراق میں داعش کے خلاف جنگی آپریشن روک دیا۔
امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے عراق میں داعش کے خلاف جنگی آپریشن کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہےکہ اب عراقی دستوں کو تربیت دیتے ہوئے اس قابل بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ ملکی سلامتی کی ذمہ داریاں خود سنبھال سکیں۔ اس آپریشن کو غیر فعال بنانے کا اعلان بغداد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔