لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل سٹورزمالکان کی ہڑتال6ے روز بھی جاری ہے
ڈرگ ایکٹ دوہزار سترہ کیخلاف آل پاکستان کیمسٹ ریٹلرز اور ہول سیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں زیادہ تر میڈیکل سٹورز بند ہیں جبکہ کچھ بڑے سٹورز کھلے ہیں۔ ہڑتال کے معاملے پر آل پاکستان کیمسٹ ریٹلرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے ،ایک دھڑا ہڑتال ختم کرنے کا حامی جبکہ دوسرا جاری رکھنے پر بضد ہے۔ میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ترمیمی ایکٹ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ڈرگ ایکٹ ایکٹ میں ترامیم کرکے ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ ایکٹ میں ہونے والی تبدیلی کو واپس لیا جائے۔ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹورز بند ہونے سے مریض ادویات نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں۔ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے تحت غیر معیاری ادویہ سازی پر چھ ماہ سے پانچ سال تک قیداور ایک کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک جرمانہ جبکہ کوالفائیڈ پرسن کے موجود نہ ہونے پر ایک ماہ سے پانچ سال تک قید اور پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ کیاجاسکے گا۔