امید تھی پیپلز پارٹی شاید مثبت سوچ کیساتھ لیاقت آباد آئے گی، پیپلز پارٹی کی باتیں دل جلانے والی تھیں: خالد مقبول صدیقی
کراچی میں ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی،،جس میں عامر خان،وسیم اختر،خالد مقبول، کنور نوید، فیصل سبزواری اور دیگر رہنما شریک تھے،اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ امید تھی پیپلز پارٹی مثبت سوچ کیساتھ لیاقت آباد آئے گی،پیپلز پارٹی کی باتیں دل جلانے والی تھیں،پیپلزپارٹی نے نفرتیں پھلائیں ہیں، آپ کو جواب بھی لیاقت آباد میں دیا جائے گاخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ روٹی،کپڑا اورمکان کے بجائے پیپلزپارٹی نے گولی،کفن اور قبرستان دیا،پیپلزپارٹی نے ادھر تم اور ادھر ہم کا نعرہ لگاکر ملک کو دولخت کیا،سینیٹ الیکشن کےلیے ایم پی ایز کو خریدا گیا،کراچی:پیپلز پارٹی کا دل پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگاتا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آنے سے پہلے کراچی روشنیوں کا شہر تھا،بلاول جائیں اورلیاری میں جلسہ کرکے دکھائیں،،،پیپلزپارٹی پرقبضہ گروپ قابض ہے،گینگ وار پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ تھا،راگ توآپ نے چھیڑدیا غزل آپ کوسننی پڑے گی