افغانستان میں برطانوی خبررساں ادارے کے رپورٹر قتل
افغانستان میں برطانوی خبررساں ادارے کے رپورٹر کو قتل کر دیا گیا ، عالمی صحافتی تنظیموں نے احمد شاہ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایک اور صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ،صحافی کو افغان صوبے خوست میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے جا رہا تھا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق خوست میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 29سالہ احمد شاہ کے نام سے ہو ئی جو صحافت کے پیشے سے منسلک اوربرطانوی خبر رساں ادارے کے لئے رپورٹنگ کی ذمہ داریاں انجام دیتا تھا۔عالمی صحافتی تنظیموں نے احمد شاہ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے حکام سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ