فلسطینی مظاہرین کو گولی مارنے کے خفیہ اسرائیلی احکامات کا انکشاف
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو گولیاں مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کہ فوج کو مشرقی غزہ میں جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات اعلی سطح کی قیادت کی طرف سے دیے گئے ، فوج کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ ایک کیس کا جواب داخل کرایا ۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اخیار کیا گیا ہے کہ فوج یہ تسلیم کرچکی ہے کہ اسے غزہ کی پٹی میں جمع ہونے والے مظاہرین کو گولیاں مارنے کے احکامات دیے گئے ۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج کا کہا کہ غزہ کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو خفیہ طورپر ایسے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔فوج نے کہا کہ غزہ کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے فلسطینی مظاہرین کو خطرہ قرار دے