پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ الیکشن میں لائن لگا کو تیرکو ووٹ دیا, اندرون خانہ زرداری، عمران ملے ہوئے ہیں, اسمبلی میں اس قانون کواٹھاکرباہرپھینک دیں گے،نوازشریف
ساہیوال جلسے سے خطاب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دال نہیں گل رہی۔وہ پہلےبھی فیل ہوئے اور اب کچی فیل ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں لائن لگا کو تیرکوووٹ دیا۔ عمران خان بھی بِک گیا،اس نے سودا کرلیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے ہے نہ آصف زرداری سے۔ ہمارا مقابلہ ایسی قوتوں سے ہے جو ہمیں نظر نہیں آتیں لیکن انہیں آپ سب جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون کو اتنے ووٹ دیں کہ نااہلی کا فیصلہ کہیں نظر نہ آئے اور اس قانون کو اٹھا کر باہر پھینک دیں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی ختم کی۔ کراچی میں امن قائم کیا اور پاکستان میں سی پیک لائے لیکن یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کو پھر پیچھے دھکیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبار پہلے بھی وزیراعظم رہے۔ میں نے کیا کرپشن کی؟ آج پھر پوچھتا ہوں کہ کیوں نکالا مجھے کیوں؟,سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دیکھ لوکونسانیاپاکستان بن رہاہے۔ پشاور ٹوٹاپھوٹا ہے اور باقی صوبے کا حال بھی برا ہے۔ ووٹ کوعزت دوکا مطلب ہے جوسترسال ہوتارہا وہ آئندہ سترسال نہ ہو۔