بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد، پنجاب حکومت کا ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے خود تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عدالت عظمیٰ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے نمائندے کی جانب سے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے لیے بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد کردی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے خود ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔