سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی وینزویلامیں تمام فریقوں سے کشیدگی سے گریزکرنے کی اپیل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے وینزویلامیں تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی سے گریزکریں۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہاکہ عالمی ادارے کے سربراہ نے امن کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اورتمام فریقوں سے زیادہ ضبط وتحمل کامظاہرہ کرنے پربھی زوردیا۔