ایرانی صدر کے مشرق وسطیٰ میں موجودامریکی افواج کو دہشت گردقراردینے کے مسودے پر دستخط
ایران کے صدرحسن روحانی نے ایک بل کے مسودہ قانون پردستخط کئے ہیں جس میں مشرق وسطیٰ میں موجودامریکی افواج کو دہشت گردقراردیاگیاہے اورامریکی حکومت کو دہشت گردوں کا سرپرست قراردیاہے۔ایرانی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے ایران کی پاسداران انقلاب کو غیرملکی دہشت گردتنظیم قراردینے کے فیصلے کے جواب میں اس بل کی منظوری دی تھی۔