قومی شاہراہ پر ٹرالر کی گدھا گاڑی کو ٹکر، 2افراد جاں بحق
گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹرالر نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں قومی شاہراہ پر ٹرالر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی ہے۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیںپولیس کے مطابق دونوں نوجوان گھر سے مزدوری کیلئےجارہے تھے کہ حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے دونوں لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔