چینی صدر کا لا ﺅس کے پرائمری اسکول کے اساتذہ و طلبہ کے تشکراتی مراسلے کا جواب
لاوس کے نانگ پنگ پرائمری اسکول کے اساتذہ و طلبہ نے حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ کے نام ایک خط میں اپنے اسکول کی تعمیر کے لیے چین کی مدد کا شکریہ ادا کیا،صدر شی جن پھنگ نے جوابی خط میں چین -لا ﺅس دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق چینی صدر نے کہا کہ آپ کے خط سے مجھے پتہ چلا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر آپ کی پڑھائی اور زندگی میں مثبت تبدیلیوں کی وجہ بنی ہے۔ متعلقہ ممالک کی مشترکہ ترقی اور عوام کی بہتر زندگی ہی دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو پیش کرنے کا بنیادی مقصد ہے، مجھے امید ہے کہ طلبہ محنت سے پڑھیں گے اور چین -لاوس دوستی مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ چین لاوس دوستانہ پرائمری اسکول نانگ پھنگ ، دو ہزار بارہ میں چین کی مدد سے قائم کیا گیا تھا۔