اپریل میں امریکی ڈالر کی قدر میں 61پیسے کا اضافہ ریکارڈ
انٹربینک مارکیٹ میں اپریل 2019کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طورپر 61پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں اپریل 2019کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 61پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ایک ماہ میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 140 روپے 78پیسے سے بڑھ کر 141.39روپے کا ہوگیا۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں اپریل کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 142روپے 60 پیسے سے گھٹ کر 141روپے 80پیسے کی سطح پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں اپریل کے دوران برطانوی پائونڈ کی قدر 80پیسے گھٹ کر 185روپے، یوروکرنسی کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 160روپے 10پیسے، اماراتی درہم کی قدر 15پیسے گھٹ کر 38روپے 95پیسے ہوگئی، تاہم اس دوران بھارتی روپیہ کی قدر7پیسے کے اضافے سے 2روپے 5 پیسے کی بلندترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔