ملک میں مزید 826 کیسز سے کورونا متاثرین 16ہزار سے زائد، اموات 361 ہوگئیں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جہاں کوششیں جاری ہیں وہی اس کے نئے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں اور اب تک ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 16 ہزار 347 ہوگئی ہے جبکہ 361 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے مختلف طرح کی پابندیاں اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔