پاک فوج کی کانگو امن مشن میں شاندار خدمات پر اقوام متحدہ کا خراج تحسین

پاکستان عالمی امن کا پیامبر، انسانیت کا محافظ ہے۔ کانگو سیلاب میں سینکڑوں جانیں بچانے پر اقوام متحدہ نے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی امن مشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کی امن کاوشوں، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کانگو میں سیلاب کے دوران پاکستانی امن مشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے پاک فوج کی امدادی کارروائیوں پر مبنی آئی ایس پی آر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لکھا کہ دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سینکڑوں زندگیاں بچائیں۔