پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ تاہم مزدوروں کی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ امریکی شہر شکاگو میں یکم مئی 1886 کو ہزاروں مزدور اپنے حقوق کی جدوجہد اور اپنے خلاف ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ان مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ان کے کام کے اوقات کو 14 گھنٹوں سے کم کرکے 8 گھنٹے کیا جائے۔اس وقت کی اخباری رپورٹس کے مطابق یہ تحریک اتنی کامیاب تھی کہ تمام فیکٹریاں بند ہوگئی تھی۔ لیکن انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے اس پر امن ریلی پر فائرنگ کرکے سینکڑوں مزدوروں کو لقمہ اجل بنا دیا ، فائرنگ کے اس خوفناک واقعے میں متعدد مزدور زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ اڑھائی سو کے قریب مزدوروں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جس کے نتیجے میں یہ تحریک خاموش ہونے کے بجائے دنیا بھر میں پھیلتی گئی جو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں