یوم مئی ہمیں جبرواستبداد کےخلاف شہدا کی جدوجہد کی یاد دلاتاہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شکاگو کے محنت کشوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں جبرواستبداد کےخلاف شہدا کی جدوجہد کی یاد دلاتاہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محنت کشوں کے حقوق کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں کہا ک آج کوروناوبا کے پیش نظرمحنت کشوں کا عالمی دن سادگی اورسماجی فاصلےبرقراررکھتےہوئےمنارجارہا ہے،وطن عزیزہم سےگھروں میں رہنےکا تقاضا کرتا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے شکاگو کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1886کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کے لئے لازوال قربانیاں دیں،ہ دن ہمیں جبرواستبداد کےخلاف شکاگو کےشہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جورزق حلال کما