شہباز شریف کی نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی شدید مذمت
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے محمد نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نوازشریف عدالتی حکم کے تحت بیرون ملک علاج کے لیے گئے- شریف خاندان، میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے-نیب کا یہ اقدام قانون کی کھلی توہین اور عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ہے -نواز شریف زیر علاج ہیں، نیب کا یہ اقدام سراسر بدنیتی ہے -عمران خان پوری قوم کو اپنے سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہا ہے-محمد نواز شریف کا 34 سال پرانے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے-نواز شریف پاکستان اور عوام کے محسن ہیں -انہوں نے پاکستان کو دنیا میں ساتویں جوہری قوت منوایا-محمد نواز شریف نے ملک سے غربت، مہنگائی، دہشتگردی اور بے روزگاری کے اندھیرے دور کیے-نواز شریف نے پاکستان میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا-عمران خان کورونا کی روک تھام، غریبوں کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں، عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لئے یہ نیا ہتھکنڈہ اختیار کیا گیا-