کوہاٹ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کردیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ کے علاقے گڑھی مواز خان میں پیش آیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل ادیب حسین پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور شہید کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کیااور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کا تعلق علاقہ کچئی سے تھا۔