لیویز اور ایف سی نے پھلوں اور سبزیوں کی افغانستان اسمگلنگ ناکام بنا دی
چاغی میں لیویز اور ایف سی نے پھلوں اور سبزیوں کی افغانستان اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 17 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔لیویز حکام کے مطابق گاڑیاں، پھل، خورونوش کی اشیا دالبندین اور گردی جنگل سے افغانستان اسمگل کیا جا رہی تھی جسے لیویز اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔سامان اور گاڑیوں کے ساتھ متعدد ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق پکڑا گیا سامان اور دیگر پھل و سبزیاں دالبندین کی سبزی منڈی میں نیلام کر دیا جائے گا۔