مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وائرس کیسز میں مزید33 کا اضافہ،تعداد 600سے تجاوز
مقبوضہ کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد میں گذشتہ روز کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید 33کا اضافہ ہوگیا اور اب جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 614ہوگئی ہے، جن میں سے کشمیر میںمتاثرین کی تعداد بڑھکر556 تک پہنچ گئی ہے ۔ جموں صوبے میں یہ تعداد 58بنی ہوئی ہے۔گذشتہ روز مثبت قرار دیئے گئے 33 افراد میں سے کورونا متاثرین میں سے 12اننت ناگ، 11 بارہمولہ، 4کولگام،2پلوامہ، 2سرینگر، ایک شوپیاں اور ایک کا تعلق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے ہے۔ ان مریضوں میں سے20کی رپورٹ سی ڈی اسپتال جبکہ13کی رپورٹ سکمز سے آئی۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل542نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں522منفی قرار دئے گئے جبکہ 20کی رپورٹ مثبت آئی ۔انہوں نے کہا کہ ان 20متاثرین میں سب سے زیادہ 12کا تعلق اننت ناگ کے نوگام علاقے سے 4، چھانہ محلہ نوگام4،3پشرو،2 چیک گنڈ اور ایک ہلر سے تعلق رکھتا ہے جو صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج ہیں۔4کولگام سے مثبت آئے جن میں 2وانگڈ، ایک سوپٹ اور ایک باغات سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں جو دربگام نامی گائوں سے ہیں۔ ڈاکٹر سلیم نے بتایا سرینگر ضلع میں مزید 2کی رپورٹ مثبت آئی ، ان میں ایک ر عناواری اور ایک حیدرپورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ 190نمونے ابھی زیر تشخیص ہے جبکہ مزید 650نمونے موصول ہوئے ہیں۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمدسلیم ٹاک نے کہا 4مشتبہ اور 2مثبت مریضوں کوداخل کیا گیا ہے اور اب مشتبہ مریضوں کی تعداد20ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا آئیسولیشن وارڈ میں 2کورونا وائرس مریض زیر علاج ہیں جبکہ 3کورونا وائرس مریضوں کی 24گھنٹوں میں 2رپورٹیں منفی آنے کے بعد انہیں گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ سکمز صورہ میں گذشتہ روز 594نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں13مثبت قرار دئے گئے جبکہ 551کی رپورٹ منفی آئی ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا 13میں سے 11 کاتعلق بارہمولہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا 7سوپور اور 4ٹنگمرگ ، ہیلوشوپیاں کا ایک اور رٹھسونہ بڈگام سے بھی ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل417مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا ہے جن میں سے366مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ45مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے ۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ آئیسولیشن وارڈوں میں ابھی بھی4مریض زیر علاج ہیں۔ ابتک لیبارٹری میں کل8975نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے8378کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ347مریضوں کی رپورٹ قرار دی گئی ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سکمز میں ابھی بھی 250نمونے زیر تشخیص ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ اب تک 216افراد شفایاب ہوئے ہیں، 70,408افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ ان میں 7,335 افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ193 افراد کو ہسپتال کورنٹین ،390کو ہسپتال آئیسولیشن میں جبکہ 8,398 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔54,084افرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ اب تک 19,746ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے گذشتہ روز تک 19,132نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی