پاکستان پوسٹ نے پنشنرز کو عید الفطر کی آمد سے قبل واجبات ادا کرنے کی حکمت عملی طے کرلی

پاکستان پوسٹ نے تمام پنشنرز کو عید الفطر کی آمد سے قبل واجبات ادا کرنے کی حکمت عملی طے کرلی ۔تفصیلات کے مطابق پنشنرز کو عید الفطر کی آمد سے قبل واجبات ادا کرنے کی وزیر اعظم کی ہدایت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان پوسٹ کا جفاکش عملہ نے ملک بھر میں لاکھوں پنشنرز کی گھروں کی دہلیز پر بحفاظت واجبات پہنچا رہا ،رمضان المبارک میں موسم کی سختی اور کورونا سے پیدا ہونے والے خطرات کے باوجود پاکستان پوسٹ کا بہادر عملہ میدان عمل میں موجود ہے۔پینشن کی تقسیم کے دوران پاکستان پوسٹ کے عملے اور پنشنرز کی صحت اور سلامتی کے لئے بھی خصوصی اہتمام کیا ہے،واجبات کی تقسیم کے عمل میں حصہ لینے والا عملہ ہاتھ منہ اچھی طرح ڈھانپ کر ضعیف ملازمین تک پہنچ رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام پنشنرز کو عید الفطر کی آمد سے قبل واجبات ادا کئے جارہے ہیں،عیدالفطر کی آمد سے قبل ایک ماہ کی پیشگی پینشن ملنے پر بزرگ شہری نہایت خوش ہیں۔