کورونا وائرس لاک ڈائون: کام نہ ہونے سے درزی پریشانی کا شکار

کورونا کے باعث لاک ڈان میں نرمی کے بعد درزیوں کو دکانیں کھولنے کی اجازت تو مل گئی لیکن کام نہ ہونے کے باعث درزی پریشانی کا شکار ہیں۔عید سے قبل ماہ مبارک میں درزی کی مرضی ہوتی تھی، گاہک پیچھے پیچھے ہوتے مگر درزی کے پاس وقت نہ ہوتا تھا، آج کل حالات یکسر بدل گئے ۔کورونا وائرس کے باعث قریبا ایک مہینہ بند رہنے کے بعددرزیوں کا کاروبار تو کھل گیا لیکن نہ تو گاہک ہیں اور نہ ہی کام۔ درزیوں نے کہا کہ دن بھر فرصت میں یہی سوچتے گزر جاتا ہے کہ دو وقت کی روٹی کا کیا ہو گا۔درزیوں کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہمارے لیے بونس اکٹھا کرنے کا ہوتا تھا مگر اب فقط دال روٹی پوری ہو جائے تو بہت ہے۔عبدالعزیز نامی درزی نے بتایا کہ کام ہی نہیں ہے یہ وقت تو ہمارا اتنا کام کا ہوتا تھا مگر اب تو گاہک ہی نہیں ۔مشتاق بھی کپڑے سلائی کر کے روزی کماتے ہیں ا نہوں نے کہا کہ دکان کرائے کی ہے اور کام بھی نہیں ہے جس کے باعث تمام دن فارغ بیٹھ کر گھر چلے جاتے ہیں۔مشتاق اور عزیز جیسے سینکڑوں درزی کاروباری مسائل کا شکار تو ہیں مگر ساتھ ہی پرامید بھی ہیں کہ یہ برے دن جلد ختم ہو جائیں گے۔