خیبرپختونخوا میں کرونا سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے
خیبرپختونخوا میں مزید 15 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کے پی میں اموات کی تعداد 161 ہوگئیں۔ محکمہ صحت کے پی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 172 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2799 ہوگئی۔