کرونا آزمائش میں کردار ادا کرنے کی بجائے بلاول سیاست کررہے ہیں، شہباز گل

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کی پریس کانفرنس عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی وصیت کی پرچی پر بنے چیئرمین کو 18ویں ترمیم کا مطلب سمجھانا ہوگا، پیپلزپارٹی سیاسی بیانات کی بجائے عملی میدان میں کارکردگی دکھائے۔